نارتھ ناظم آباد میں عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ??ائ?? گارمنٹس دکان کی بیسمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دی??ھت?? ہی دی??ھت?? شدت اختیار کرلی، آتشزدگی کے دوران عمارت کے فلیٹوں کے مکین گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ بیسمنٹ میں دھواں بھرنے سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا??ے کی کوششیں شروع کر دیں جبکہ حیدری مارکیٹ پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مذکورہ مقام کو اپنے گھیرے میں لیکر غیر متعلقہ افراد کو وہاں سے دور ہٹا دیا ، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ڈی سی سینٹرل اور اسسٹنٹ کمشنر بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا جبکہ سخی حسن ہائیڈرنٹ پر بھی ایمرجنسی نافذ کر کے فائر بریگیڈ حکام کو واٹر ٹینکر کے ذریعے پا??ی فراہم کیا جاتا رہا۔
ترجمان ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں شاپنگ مال کے برابر میں ??ائ?? کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ??ائ?? معروف گارمنٹس کمپنی کے آؤٹ لیٹ کی بیسمنٹ میں آگ ل??نے کی اطلاع مغرب کے وقت ملی تھی جس پر ریسکیو کا عملہ فائر ٹینڈرز اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا??ے کی کوششیں شروع کر دیں۔
بیسمنٹ میں ل??نے والی آگ کے باعث دھواں بھرنے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دھویں کے اخراج کے لیے ہیوی ایگزسٹ فین کی مدد سے دھویں کو نکالا جا رہا ہے،آگ پر قابو پا??ے کے لیے مجموعی طور پر 8 فائر ٹینڈز اور اسنار کل موقع پر موجود تھی جبکہ بیسمنٹ میں راستہ بنانے کے لیے شاول کو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔
13 منزلہ رہائشی عمارت میں 2 منزلیں پارکنگ کے لیے اور بیسمنٹ میں گارمنٹس کمپنی کا گودام بتایا جاتا ہے ، آخری اطلاعات آنے تک گارمنٹس کمپنی کی دکان کے بیسمنٹ میں شام 6 بجے کے قریب ل??نے والی آگ پر رات سوا گیارہ بجے تک قابو پا??ے کی کوششیں جاری تھیں ۔